18 اپریل، 2024، 5:14 PM

گوگل کی اسرائیل نوازی، فلسطین کے حامی 28 ملازمین کو برطرف کر دیا

گوگل کی اسرائیل نوازی، فلسطین کے حامی 28 ملازمین کو برطرف کر دیا

گوگل کمپنی نے 28 ملازمین کو نیویارک اور کیلیفورنیا کے دفاتر کے اندر 1.2 بلین ڈالر کے اسرائیل کنٹریکٹ احتجاج میں شریک ہونے پر برطرف کر دیا۔

مہر نیوز کے مطابق، مغربی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے اپنے تقریباً 30 امریکی ملازمین کو برطرف کر دیا ہے جب انہیں کمپنی کے دفاتر میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

کمپنی کے نیو یارک سٹی اور کیلی فورنیا دفاتر کے عہدیداروں نے نے کہا کہ فلسطین کے حامی ملازمین کو روایتی عرب ہیڈ اسکارف پہنے احتجاج کرتے دیکھے گئے تھے۔ کمپنی کے داخلی ضابطے کی کاروائی کے مطابق تحقیقات کے فوراً بعد، گوگل کی عالمی سلامتی کے نائب صدر کرس ریکاؤ نے کمپنی کے 28 ملازمین کی برطرفی کا اعلان کیا۔

شکایتی میمو میں مبینہ طور پر لکھا گیا تھا: 'انہوں نے دفتر کی جگہوں پر قبضہ کر لیا، ہماری جائیداد کو خراب کیا، اور دوسرے گوگلرز کے کام میں جسمانی طور پر رکاوٹ ڈالی، ان کا رویہ ناقابل قبول، انتہائی خلل ڈالنے والا تھا اور جس کے بارے میں ساتھی کارکنوں نے خطرہ محسوس کیا۔لہذا اس طرح کے رویے کی ہمارے ہاں کوئی جگہ نہیں ہے اور ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔

مذکورہ میمو میں اسرائیل نوازی کی ڈسپلن کے نام پر وکالت کرتے ہوئے لکھا گیا: احتجاج کرنے والوں کا یہ فعل واضح طور پر متعدد پالیسیوں  بشمول ہمارے ضابطہ اخلاق اور ایذا رسانی، امتیازی سلوک، انتقامی کارروائی، طرز عمل کے معیارات، اور کام کی جگہ کے خدشات سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے جن پر تمام ملازمین کو عمل کرنا چاہئے۔

News ID 1923403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha